Monday, May 6, 2024

میکسیکو میں مسخروں نے سڑکوں پر دھاوا بول دیا

میکسیکو میں مسخروں نے سڑکوں پر دھاوا بول دیا
October 24, 2019
میکسیکو سٹی (92 نیوز) میکسیکو میں مسخروں نے سڑکوں پر دھاوا بول دیا، جہاں نظر دوڑائیں رنگ برنگے انسان ہی ناچتے گاتے نظر آئے۔ میکسیکو میں 24 ویں عالمی کلاؤن کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جسے قہقہوں کا میلہ بھی کہا جاتا ہے، کنونشن میں دنیا بھر سے آئے درجنوں مسخروں نے شرکت کی۔ لوگوں کے چہروں پر ہنسی لانے کیلئے ان افراد نے دلچسپ حلیے بنائے، کسی نے ناک پر بال چسپاں کیا، تو کسی نے بالوں کو رنگ دیا۔ عجیب و غریب حلیوں والے مسخروں نے جھومتے گاتے پورے شہر کا چکر لگایا، جن کی اوٹ پٹانگ حرکتیں دیکھ کر شہریوں بھی خوب لطف اندوز ہوئے۔