Saturday, May 18, 2024

میکسیکو میں طوفانی بگولوں کی تباہی، گیارہ افراد ہلاک، ایک سو اسی زخمی، تین سو پچاس گھر تباہ

میکسیکو میں طوفانی بگولوں کی تباہی، گیارہ افراد ہلاک، ایک سو اسی زخمی، تین سو پچاس گھر تباہ
May 26, 2015
میکسیکو (ویب ڈیسک) میکسیکو کے شہر کوئیداد افیونا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی۔ بگولوں کے نتیجے میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک اور ایک سو اسی زخمی ہو گئے ہیں جبکہ بگولوں کی زد میں آ کر درجنوں کاریں الٹ گئیں۔ میکسیکو کی ریاست کوا غوئیلا کے سرحدی شہر کوئیداد افیونا میں آنے والے طوفان سے تین سو پچاس مکان تباہ ہوئے جبکہ بگولے اتنے زوردار تھے کہ کئی گاڑیاں دیواروں اور درختوں سے ٹکرا گئیں۔ طوفان سے سینکڑوں درخت، کھمبے اور دیواریں بھی گر گئیں۔ طوفان نے ریوگرینڈ سے ڈیل ریو تک تباہی مچا دی۔ ہلاک ہونے والوں میں اکثریت ان افراد کی ہے جو گھروں سے باہر تھے۔ ریسکیو ٹیمیں تباہ شدہ گھروں کا ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔