Thursday, April 18, 2024

میکسیکو میں سرکس میں جنگلی جانوروں کے استعمال پر پابندی، ستر سرکس بند، دو ہزار سے زائد افراد بیروزگار

میکسیکو میں سرکس میں جنگلی جانوروں کے استعمال پر پابندی، ستر سرکس بند، دو ہزار سے زائد افراد بیروزگار
July 9, 2015
میکسیکو (ویب ڈیسک) میکسیکو میں سرکس میں جنگلی جانوروں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔ سرکس مالکان کا کہنا ہے کہ یہ پابندی سزائے موت کے مترادف ہے۔ میکسیکو میں سرکس میں جنگلی جانوروں کے استعمال پر پابندی فوری نافذ کر دی گئی ہے۔ سرکس مالکان کا کہنا ہے کہ سرکس میں جنگلی جانوروں کے کرتب ہی تو اس کی شان بڑھاتے ہیں، اگر جنگلی جانور نہیں ہوں گے تو اسے سرکس نہیں کہا جا سکتا۔ پابندی سے ستر سرکس بند ہو جائیں گے جن سے وابستہ دو ہزار افراد بھی بیروزگار ہو جائیں گے۔ سرکس مالکان نے جنگلی جانور فروخت کرنے شروع کر دئیے ہیں۔ حکومت نے پابندی کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔