Thursday, April 18, 2024

میکسیکو میں رواں ہفتے فائرنگ سے 20افراد ہلاک ہوئے

میکسیکو میں رواں ہفتے فائرنگ سے 20افراد ہلاک ہوئے
December 2, 2019
میکسیکو ( 92 نیوز) شمالی میکسیکو  میں بدامنی کا راج برقرار ہے ، ایک ہفتے میں فائرنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق  منشیات گروہوں کی باہمی لڑائی نے شمالی میکسیکو میں تشدد میں اضافہ کر دیا ہے۔ میکسیکو کے صدر پر منشیات گروہوں کی باہمی لڑائی نے دباؤ میں اضافہ کر دیا  جب کہ امریکا نے پہلے ہی ان  گروہوں کو دہشت گرد قرار دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ صدر اینڈرس مینوئل لوپیز کا کہنا ہے کہ وہ بیرون ملک سے کسی قسم کی مداخلت کو قبول نہیں کرے گے۔ دوسری جانب شمالی میکسیکو کے ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹیکساس بارڈر کے پاس 14 مسلح منشیات فروشوں کو ہلاک کیا ہے۔