Wednesday, April 24, 2024

میکسیکو میں تیزرفتار ٹرک زائرین کے ہجوم پر جا چڑھا، چوبیس افراد ہلاک، بائیس زخمی، تین کی حالت تشویشناک

میکسیکو میں تیزرفتار ٹرک زائرین کے ہجوم پر جا چڑھا، چوبیس افراد ہلاک، بائیس زخمی، تین کی حالت تشویشناک
July 31, 2015
میکسیکو (ویب ڈیسک) میکسیکو میں ایک تیزرفتار ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث زائرین کے ہجوم پر جا چڑھا۔ حادثے کے نتیجے میں چوبیس افراد ہلاک اور بائیس زخمی ہو گئے۔ خوفناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب میکسیکو کے شمالی قصبے مزاپیل میں دو سو سے تین سو کے قریب زائرین ہجوم کی شکل میں چرچ جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والا تیزرفتار ڈمپر ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث ان پر چڑھ دوڑا۔ حادثے میں بائیس افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا تاہم تحقیقاتی ادارے ٹرک ڈرائیور کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔