Friday, May 3, 2024

میکسیکو میں باورچیوں کی فوج نے لاطینی امریکہ کا سب سے بڑا سینڈوچ بنا ڈالا

میکسیکو میں باورچیوں کی فوج نے لاطینی امریکہ کا سب سے بڑا سینڈوچ بنا ڈالا
July 30, 2015
میکسیکو سٹی (ویب ڈیسک) میکسیکو میں باورچیوں کی فوج نے لاطینی امریکہ کا سب سے بڑا سینڈوچ بنا ڈالا۔ سینڈوچ کی تیاری کے دوران ہزاروں کی تعداد میں بریڈ ، پیاز، ٹماٹر اور سیکڑوں لٹر میونیز کا استعمال کیا گیا۔ ٹورٹا نامی سینڈوچ کو تین منٹ اور چھبیس سیکنڈ کے قلیل وقت میں تیار کیا گیا۔ سینڈوچ کی لمبائی دو سو تیرہ فٹ اور نو انچ ریکارڈ کی گئی۔ ایونٹ کا مقصد ٹورٹا سینڈوچ کی فروخت کو فروغ دینا ہے اور اس میلے میں تین لاکھ سے زائد افراد شرکت کریں گے۔ اس سے پہلے دنیا کا سب سے بڑا سینڈوچ دو ہزار پانچ میں امریکہ میں تیار کیاگیا تھا جس کا وزن ساڑھے پانچ ہزار کلو گرام تھا جبکہ دنیا کا سب سے لمبا سینڈوچ بنانے کا اعزاز لبنان کے پاس ہے۔