Tuesday, April 23, 2024

میکسیکو میں اساتذہ کے انتخابی دفاتر پر حملے، انتخابی مواد جلا ڈالا، اساتذہ کا تعلیمی اصلاحات  کے قانون کی منسوخی کا مطالبہ

میکسیکو میں اساتذہ کے انتخابی دفاتر پر حملے، انتخابی مواد جلا ڈالا، اساتذہ کا تعلیمی اصلاحات  کے قانون کی منسوخی کا مطالبہ
June 2, 2015
میکسیکو (ویب ڈیسک) میکسیکو میں اساتذہ نے سات جون کو ہونیوالے مڈٹرم انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے اور مختلف مقامات پر حملے کر کے انتخابی مواد جلا دیا ہے۔ میکسیکو کے اساتذہ تعلیمی اصلاحات کے قانون کی منسوخی کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اپنا مطالبہ منوانے کیلئے انہوں نے سات جون کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے۔ گزشتہ روز ریاست اوہاکا میں حملے کر کے انتخابی مواد جلا دیا گیا ہے۔ دوسری طرف ملک میں انتخابی تشدد کے واقعات میں متعدد امیدوار قتل ہو گئے ہیں جس کے بعد اپوزیشن کی طرف سے انتخابی بائیکاٹ کی اپیل کی گئی ہے۔