Sunday, September 8, 2024

میکسیکو میں 7.4 شدت کا شدید زلزلہ، 149 افراد ہلاک

میکسیکو میں 7.4 شدت کا شدید زلزلہ، 149 افراد ہلاک
September 20, 2017

میکسیکو سٹی (92 نیوز) لاطینی امریکی ملک میکسیکو ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھا، 149 افراد ہلاک۔ سات اعشاریہ چار ایک شدت کے زلزلے نے میکسیکو کے کئی علاقوں میں تباہی مچادی۔ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق سات اعشاریہ چار شدت کے زلزلے کا مرکز دارالحکومت میکسیکو سٹی سے ایک سو بیس کلومیٹر دور واقع پوبلا کا قصبہ تھا۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی صرف 51 کلومیٹر ہونے کی وجہ سے زمین بری طرح لرز اٹھی۔

زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد ہزاروں خوفزدہ افراد اپنے دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے۔ شدید زلزلے سے کئی عمارتیں خوفناک دھماکوں کے ساتھ زمین بوس ہوگئیں۔  

یہ زلزلہ ایسے وقت آیا جب میکسیکو میں 1985 کے تباہ کن زلزلے کی یاد میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جارہا تھا۔ میکسیکن حکام کے مطابق زلزلے کے باعث بڑی تعاد میں لوگ ابھی بھی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیْں۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل میکسیکو کے ساحلی علاقوں میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔