Monday, September 16, 2024

میکسیکو: ماہرین آثار قدیمہ نے دنیا کا قدیم ترین نہری نظام دریافت کر لیا

میکسیکو: ماہرین آثار قدیمہ نے دنیا کا قدیم ترین نہری نظام دریافت کر لیا
July 28, 2016
میکسیکو سٹی (ویب ڈیسک) میکسیکو میں ماہرین آثار قدیمہ نے مایا تہذیب کے آثار قدیمہ میں زیر زمین نہری نظام دریافت کیاہے جس سے اس تہذیب کے بارے میں بعض نئے انکشافات ہوئے ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں یہ دریافت حیران کن ہے اور ہو سکتا ہے کہ یہ دنیا کا پہلا منظم زیر زمین نہری نظام ہو۔ تفصیلات کے مطابق مایا تہذیب ان قوموں میں شامل تھی جو سیکڑوں سال پہلے کسی بڑی قدرتی آفت یا وبا کا شکار ہو کر صفحہ ہستی سے مٹ گئی۔ مایا تہذیب کے آثار میکسیکو اور پیرو میں دریافت ہو چکے ہیں مگر اب ماہر آثار قدیمہ کی ایک ٹیم نے میکسیکو میں مایا تہذیب کے بادشاہ آکل کے مقبرے کے قریب سے نہری نظام دریافت کیا ہے جس کے بارے میں ماہرین نے بتایا ہے کہ اس خاص تہذیب نے پتھروں کو کاٹ کر زیر زمین آبی گزر گاہیں بنا ڈالی تھیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس تہذیب کے افراد کس قدر ماہر تھے۔ ماہرین کی ٹیم نے خصوصی کیمروں کی مدد سے زیر زمین گزرگاہوں کا جائزہ لیا۔ ان گزرگاہوں کے مقصد پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔