Monday, September 16, 2024

میکسیکو : قیدیوں اور جیل سکیورٹی اہلکاروں میں تصادم 60افراد جاں بحق

میکسیکو : قیدیوں اور جیل سکیورٹی اہلکاروں میں تصادم 60افراد جاں بحق
February 11, 2016
مونٹری(ویب ڈیسک)میکسیکو کے شہرمونٹری کی ایک جیل میں فسادات پھوٹ پڑے  تصادم کے نتیجے میں ساٹھ افراد جان سے گئے جن میں قیدی اور سیکورٹی اہلکار شامل ہیں۔ تفصیلات کےمطابق میکسیکو میڈیا کے مطابق  فسادات ملک کے شمال میں واقع مونٹری شہر کی ٹوپو چیکو جیل میں ہوئے ۔ قیدیوں کے اس تصادم کے فورا بعد پولیس کی اضافی نفری اور ایمبولیسز کو اس مقام پر روانہ کردیا گیا  میلی نیو ٹیلی ویژن کے مطابق  ان فسادات میں   60 افراد ہلاک ہوئے ہلاک ہونے والوں میں سیکیورٹی اہلکار اور قیدی شامل ہیں ۔ حکام کے مطابق بظاہر یہ واقعہ قیدیوں کے جیل سے فرار کا منصوبہ دکھائی دیتا ہے ۔