Friday, April 26, 2024

میکسیکو سے امریکا جانے کی کوشش میں دو سالہ بچی دریا میں ڈوب گئی

میکسیکو سے امریکا جانے کی کوشش میں دو سالہ بچی دریا میں ڈوب گئی
June 26, 2019
 دمشق (92 نیوز) میکسیکو سے امریکا جانے کی کوشش میں دو سالہ بچی اپنے والد کے ساتھ ہی دریا میں ڈوب گئی۔ ایک اور ننھی مہاجر نے دنیا سے آنکھیں موڑ لیں۔ ال سلواڈور کے آسکر البرٹو اور اس کی دو سالہ بچی اینجی ولیریا امریکہ میں غیر قانونی داخلے کی کوشش میں دریا رئیو گرانڈے میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ اپنے آخری لمحات میں ننھی ولیریا نے اپنے والد کا پلو پکڑا رکھا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتہاء پسندانہ پالیسیوں نے تارکین وطن کی امریکہ آمد کو بے پناہ مشکل بنا دیا ہے جبکہ صدر ٹرمپ آئندہ ہفتے لاکھوں تارکین وطن کو نکالنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ باپ اور بیٹی کی اس دلخراش موت نے ال سلواڈور کی حکومت کو بھی ہلا دیا ہے اور اس کی وزیر خارجہ نے اپنی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں رکے اور حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے جو معاشی مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔