Sunday, September 8, 2024

میکسیکو: ستر ٹن غیرقانونی منشیات آگ لگا کر تلف کر دی گئی، عالمی مارکیٹ میں قیمت اربوں روپے

میکسیکو: ستر ٹن غیرقانونی منشیات آگ لگا کر تلف کر دی گئی، عالمی مارکیٹ میں قیمت اربوں روپے
August 19, 2015
تیجوانا (ویب ڈیسک) میکسیکو میں حکام نے قبضے میں لی گئی ستر ٹن غیرقانونی منشیات کو آگ لگا کر تلف کر دیا۔ عالمی مارکیٹ میں منشیات کی قیمت اربوں روپے بنتی ہے۔ میکسیکو کے اٹارنی جنرل آرلے گومز کے مطابق شمالی سرحدی شہر تیجوانا میں ستر ٹن کے قریب غیرقانونی منشیات کو جلا کر تلف کر دیا گیا ہے جو ملک کے مختلف حصوں سے قبضے میں لی گئی تھیں۔ حکام کے مطابق تلف کی جانے والی منشیات میں بھنگ، کوکین اور میتھ ایمفیٹامین شامل تھی جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت بارہ کروڑ ڈالر تھی۔ انسداد منشیات حکام کا مقامی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک بھر میں ایک سو چھتیس ٹن منشیات کو تلف کیا گیا ہے۔