Sunday, September 8, 2024

میکسیکو: بدنام زمانہ مفرور منشیات اسمگلر واکین الشاپو گزمین دوبارہ گرفتار

میکسیکو: بدنام زمانہ مفرور منشیات اسمگلر واکین الشاپو گزمین دوبارہ گرفتار
January 9, 2016
میکسیکو (ویب ڈیسک) میکسیکو میں بدنام زمانہ مفرور منشیات اسمگلر واکین الشاپو گزمین کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ واکین کی گرفتاری کا اعلان میکسیکو کے صدر پینانیٹو نے اپنے ٹویٹ میں کیا۔ بدنام زمانہ منشیات اسمگلر الشاپو گزمین چھے ماہ پہلے میکسیکو کی ہائی سکیورٹی جیل توڑ کر فرار ہو گیا تھا۔ منشیات اسمگلر گروہ کے سربراہ الشاپو گزمین کی گرفتاری علی الصبح اس کی آبائی ریاست سینا لوا سے عمل میں آئی۔ میکسیکو کے صدر انریک پینا نیٹو نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اس کی دوبارہ گرفتاری کی اطلاع دیتے  ہوئے لکھا ہے کہ وہ میکسیکو کے عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ واکین گزمین کو دوبارگرفتار کر لیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران پانچ افراد مارے گئے اور بھاری تعداد میں اسلحہ بھی ملا۔ حکام کے مطابق گزمین پچھلے سال جولائی میں ایک طویل سرنگ کھود کر ہائی سکیورٹی جیل سے فرار ہو گیا تھا اور اس کا فرار پینا نیٹو حکومت کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی کا باعث بنا تھا۔