Sunday, May 19, 2024

میکسیکو بارڈر پر دیوار کی تعمیر،فنڈ منظور نہ کرنے پر ٹرمپ کی سرحد سیل کرنیکی دھمکی

میکسیکو بارڈر پر دیوار کی تعمیر،فنڈ منظور نہ کرنے پر ٹرمپ کی سرحد سیل کرنیکی دھمکی
December 29, 2018
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اپنے وعدے کے مطابق  میکسیکو بارڈر پر دیوار تعمیر کرنے کے منصوبے پر ڈٹ گئے، ٹرمپ نے دھمکی دی کہ اگر  دیوارکی تعمیر کیلئےفنڈنگ کی منظوری  نہ دی گئی تو میکسیکو کیساتھ سرحد کو سیل کر دیا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ضد پر آگئے کہ میکسیکو بارڈر پر دیوارتعمیر ہو کر ہی رہے گی، امریکی حکومت کے عارضی شٹ ڈاؤن کے بعد بھی  ٹرمپ اپنے مقصد پر ڈٹے نظر آتے ہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے معاملے پر کوئی لچک نہ دکھانے پرصدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں   دھمکی دی کہ اگر کانگریس نے دیوار کیلئے فنڈ منظور نہ کیا تومیکسیکو سرحدسیل کردی جائے گی جبکہ  وہاں قائم امریکی ساز کمپنیاں بھی بند کردی جائیں گی ۔جس کے بعد حالات پرانی جگہ پر آجائیں گے،جو نافٹا معاہدے سے قبل تھے۔ فنڈ کی منظوری پر اختلافات کے باعث گزشتہ ایک ہفتے سے امریکا میں جزوی شٹ ڈاؤن جاری ہے جو آئندہ سال تک جاری رہ سکتا ہے،اس معاملے پر  حکومت ریپبلکن  اور ڈیموکریٹ جماعت کے درمیان تاحال  ڈیڈ لاک برقرارہے۔