Sunday, September 8, 2024

میکسیکو: آتش فشاں پہاڑ سے دھوئیں اور راکھ کا اخراج جاری، اڑھائی کلومیٹر کا علاقہ شدید متاثر

میکسیکو: آتش فشاں پہاڑ سے دھوئیں اور راکھ کا اخراج جاری، اڑھائی کلومیٹر کا علاقہ شدید متاثر
August 22, 2015
میکسیکو (ویب ڈیسک) میکسیکو کے فائر نامی آتش فشاں نے ایک بار پھر دھواں اور راکھ اگلنا شروع کر دی ہے۔ آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ نے اڑھائی کلومیٹر کا علاقہ  لپیٹ میں لے لیا۔ میکسیکو کی جنوب مغربی ریاست کولیما میں واقع فائر نامی آتش فشاں پہاڑ  نے ایک بار پھر دھماکوں کے بعد دھواں اور راکھ اگلنا شروع کر دی ہے جس سے علاقے میں اڑھائی کلومیٹر کا رقبہ شدید متاثر ہوا۔ میکسیکو کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  آتش فشاں پہاڑ سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے مسلسل راکھ کے ساتھ بھاپ اور گیسوں کا اخراج جاری ہے۔ فائر نامی آتش فشاں سے گزشتہ ماہ نو جولائی سے راکھ اگلنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے قریبی دیہات پر راکھ کی موٹی تہہ جم گئی جس کی وجہ سے کئی مکین گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔