Saturday, April 27, 2024

میکس ویل کی طوفانی اننگز‘ آسٹریلیا ٹی ٹوینٹی میں سب سے بڑے سکور کا مالک بن گیا

میکس ویل کی طوفانی اننگز‘ آسٹریلیا ٹی ٹوینٹی میں سب سے بڑے سکور کا مالک بن گیا
September 7, 2016
پالی کیلے (ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔ کینگروز نے سری لنکا کے خلاف دو سو تریسٹھ رنز بنا کر ٹی ٹوینٹی فارمیٹ کا نیا باب رقم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پالی کیلے کے میدان میں آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف دو ٹی ٹوینٹی میچز پرمشتمل سیریز کا پہلا معرکہ کینگروز کے نام رہا۔ سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کینگروز نے میزبان سری لنکا ٹیم کے خلاف ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں سب سے بڑا مجموعہ دوسو تریسٹھ رنز ترتیب دیا اور سری لنکا کا دوسو ساٹھ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ گلین میکس ویل نے 9 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے صرف پینسٹھ گیندوں پر ایک سو پینتالیس رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکن ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر178 رنز بناسکی۔