Monday, May 6, 2024

میکا سنگھ کودوران کنسرٹ ڈاکٹرکوتھپڑمارنامہنگاپڑگیا،پولیس نے حراست میں لے لیا

میکا سنگھ کودوران کنسرٹ ڈاکٹرکوتھپڑمارنامہنگاپڑگیا،پولیس نے حراست میں لے لیا
June 11, 2015
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو دوران کنسرٹ ڈاکٹر کو تھپڑ مارنا مہنگا پڑ گیا،پولیس نے میکا سنگھ کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق دوماہ قبل اندرپوری میں دہلی سوسائٹی ڈی او ایس کی جانب سے ڈاکٹروں کیلئے  تین روزہ کانفرنس رکھی گئی،  لائیو کنسرٹ کے دوران میکا سنگھ نے ایک ڈاکٹر کو تھپڑ رسید کردیا تھا،جس پر ڈاکٹر شری کانت کی مدعیت میں میکا سنگھ کے خلاف نئی دہلی کے اندر پوری پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی، جس میں تکلیف پہنچانے اور نامناسب رویہ روا رکھنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ دوسری طرف میکا سنگھ کا کہنا تھا ڈاکٹر شری کانت  نے کنسرٹ کے دوران  خواتین والے حصے میں جانے کی کوشش کی، جس پر میکا اشتعال میں آگئے اور انھوں نے مذکورہ ڈاکٹر کو اسٹیج پر بلا کر زوردار تھپڑ رسید کیا اور پھر انھیں گارڈز کے حوالے کردیا تھا۔ دو ماہ دہلی بعد پولیس حرکت میں آگئی ،اور دبنگ گلوکار کو حراست میں لے لیا۔