Thursday, April 25, 2024

میک اپ کے سامان پر ٹٰیکس لگانے کی تیاری مکمل

میک اپ کے سامان پر ٹٰیکس لگانے کی تیاری مکمل
May 26, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی حکومت  خوبصورتی کی بھی دشمن بن گئی اورمیک اپ کے سامان پرٹیکس لگانے کی تیاریاں کرلی۔ تفصیلات کےمطابق سرخی پاوڈرر اور مسکارا، اب شاید کرنا پڑے اس کے بغیر ہی گزارا وفاقی حکومت نے بجٹ میں خواتین پر بجلی گرانے کی تیاری مکمل کر لی۔ لپ سٹک ہو یا لپ گلاس آئی برو ہو یا آئی لائنر میک اپ کی تمام آئٹمز اب مہنگے داموں ملیں گے روز مرہ اشیا میں مہنگائی کی خبر پیچهے رہ گئی خواتین کو میک اپ کی فکر ستانے لگی۔ میک اپ کی قیمت بڑهے گی تو بیوٹی پارلرز کے ریٹ بهی بڑهیں گے ایسے میں بیوٹیشنز کو اپنے کام میں مندے  کا دهڑکا بهی لگ گیا۔  خواتین کا کہنا ہے کہ حکومت جب ہر چیز پر ٹیکس لگا رہی ہے تو ایسے میں میک اپ کو اگر معاف ہی رکها جاتا تو کوئی بڑی بات نہ تهی۔