Thursday, April 18, 2024

میک اپ مہنگا ہونے سے خواتین پریشان

میک اپ مہنگا ہونے سے خواتین پریشان
June 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) خوبصورتی پربھی ٹیکس لگ گیا۔ خواتین کےلیے جاذب نظرآنا اب ذرامشکل ہوگا۔ بجٹ میں میک اپ مہنگا ہونے سے خواتین پریشان نظرآرہی ہیں۔ دکانداروں کو کاروبارکم ہونے کی فکرستانے لگی۔

سرخی، پاؤڈر، مسکارا، لائنر، نیل پالش سمیت کاسمٹیکس کی دیگر اشیاء مہنگی ہوگئیں۔ بجٹ بناؤ سنگھار کی دلدادہ خواتین پر بجلی بن کر گرا۔

خوبصورت نظرآنے کے لیے میک اپ کا استعمال ہر خاتون کی ضرورت ہوتا ہے۔ لیکن خوبصورت نظرآنا اب اتنا آسان نہیں۔

بجٹ میں میک اپ مہنگا ہونے سے خواتین بڑی مشکل میں پڑگئیں، کہتی ہیں حکومت جس چیز پر چاہے ٹیکس لگائے لیکن میک اپ پر بالکل نہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے خریدار کم آتے تھے، اب مندا مزید بڑھے گا۔

وفاقی بجٹ 2021-22 میں امپورٹڈ کاسمیٹکس اشیاء مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس سے مقامی سطح پر تیار میک اپ کے سامان کا استعمال بڑھے گا، تاہم زیادہ تر خواتین امپورٹڈ میک اپ کو ہی ترجیح دیتی ہیں۔