Tuesday, April 23, 2024

میڈیکل ویسٹ ڈی ایچ کیو میں نذر آتش، اہل علاقہ سراپا احتجاج

میڈیکل ویسٹ ڈی ایچ کیو میں نذر آتش، اہل علاقہ سراپا احتجاج
November 17, 2017

نارو وال (92 نیوز) وزیر داخلہ احسن اقبال کے آبائی علاقے میں واقع اسپتال بیماروں کو علاج کی سہولتوں کی فراہمی کی بجائے بیماریوں کے فروغ کا سبب بن گیا۔ اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔
وزیر داخلہ احسن اقبال کے انتخابی حلقے نارو وال کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال
جو بنایا تو عوام کوصحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے تھا لیکن انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے یہ اسپتال لوگوں میں بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بن رہا ہے۔ اسپتال میں ضلع بھر کا میڈیکل ویسٹ جلایا جاتا ہے۔
خطرناک دھویں کی وجہ سے شہر کی فضا آلودہ ہو کر بیماریوں کا سبب بن رہی ہے اور عوام میں سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریاں پھیلنے لگی ہیں۔
اہل علاقہ اسپتال میں میڈیکل ویسٹ جلائےجانے کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔
دوسری طرف ڈاکٹر بھی میڈیکل ویسٹ کے جلائے جانے پر پریشان ہیں۔
اسپتال کے ایم ایس نےدھویں کی شدت کو تسلیم کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ اعلیٰ حکام کے کہنے پر میڈیکل ویسٹ کے جلائے جانے کا عمل کہیں اور منتقل ہو سکتا ہے۔
آئندہ دہائیوں میں ترقی کے طریقے کے منصوبے پیش کرنیوالے احسن اقبال کے اپنے آبائی علاقے میں اسپتال خود بیمار ہیں مگر وزیر داخلہ کو کیا خبر؟ وہ کب اور کیوں عوامی اسپتالوں میں جائیں گے؟