Wednesday, April 24, 2024

میڈیکل سٹورپر چھاپہ جعلی ادویا ت برآمد ،ایک ملزم گرفتار

میڈیکل سٹورپر چھاپہ جعلی ادویا ت برآمد ،ایک ملزم گرفتار
March 7, 2015
حجرہ شاہ مقیم (ویب ڈیسک)حکومت  پنجاب کی سپیشل ٹاسک فورس ٹیم کا اوکاڑہ کے قصبہ حجرہ شاہ مقیم میں میڈیکل سٹور پر اچانک چھاپہ، بھاری مقدار میں جعلی میڈیسن اور نشہ آور ادویات پکڑی گئیں۔ ایک ملزم گرفتار۔ سپیشل ٹاسک فورس کے انچارج پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے ای ڈی او آفس اوکاڑہ میں پر ہجوم پریس کا نفرنس سے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے احکامات کی روشنی میں پنجاب بھر میں جعلی ادویات کے خلاف آپریشن شروع کیاگیا ہے ۔ خواجہ عمران نذیر کا کہناتھا کہ  لاہور میں جعلی فیکٹری پکڑتے ہوئے گرفتاریاں کی گئیں بعد میں فیصل آباد میں ایک ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے چینوٹ بازار میں جعلی ادویات سے بھرے چار گودام سیل کئے گئے اور آج حجرہ شاہ مقیم اوکاڑہ میں اسلامی میڈیکل سٹور پر ٹاسک فورس نے ان کی سربراہی میں چھاپہ مارتے ہوئے بھاری مقدار میں نشہ آور ادویات ، جعلی انجکشن ، زائد المعیاد ادویات اور ادویات کمپنی کے سٹیکر برآمد کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جعلی ادویات کے مکرو ہ دھندہ کو ختم کرنے کے لئے پنجاب حکومت نے ڈینگی کے خاتمہ کی طرح مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔