Monday, May 6, 2024

میڈیکل بورڈ نے ننھی نشوہ کی موت کی وجہ انجکشن کو قرار دیا

میڈیکل بورڈ نے ننھی نشوہ کی موت کی وجہ انجکشن کو قرار دیا
May 14, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے دارالصحت اسپتال میں غلط انجکشن سے جاں بحق ننھی نشوہ کیس کی رپورٹ مرتب کر لی گئی۔ میڈیکل بورڈ نے ننھی نشوہ کی موت کی وجہ انجکشن کو قرار دیا۔ کیمیائی تجزیئےاور ہسٹو پیتھالوجی کی روشنی میں3 صفحات پرمشتمل میڈیکل بورڈ کی رپورٹ تیار کر لی گئی۔3 رکنی میڈیکل بورڈ نےانجکشن کو موت کی وجہ قرار دیدیا۔ انجکشن لگانے کے بعد نشوہ کے تمام اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق معصوم نشوہ کا پوسٹ مارٹم 22 اپریل کو کیا گیا۔ پروفیسر فرحت مرزا، پولیس سرجن ڈاکٹر قرار عباسی اور ڈاکٹر سمعیہ طارق میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں۔