Wednesday, April 24, 2024

میڈیکل بورڈ نے  بچی پر تشدد کی تصدیق کردی

میڈیکل بورڈ نے  بچی پر تشدد کی تصدیق کردی
January 9, 2017

اسلام آباد(92نیوز)طیبہ تشدد کیس میں ہرروز  نیا موڑ آرہا ہے بچی تو ایک ہےلیکن  اس کے والدین ہونے کے دعویدار پانچ ہو گئے ہیں ۔ طیبہ کس کی  بیٹی ہے ڈی این اے کی رپورٹ ہی اب  بتائے گی دوسری جانب میڈیکل بورڈ کی رپورٹ نے بچی پر تشدد کی تصدیق کردی ہے۔

تفصیلات کےمطابق تشدد کا شکار10سالہ بچی طیبہ کی اصل ماں کون ہے ؟؟فرزانہ ،کوثراورنصرت پہلے تو معاملہ تھا صرف تین ماﺅں کالیکن اب 2مائیں ممتاز اور روشن بی بی بھی سامنے آگئیں،دونوں کا دعویٰ ہے کہ طیبہ ان کی بیٹی ہےپمز ہسپتال میں دونوں خواتین اور ان کے شوہروں کے ڈی این اے ٹیسٹ کےلئے خون کے نمونے بھی لئے گئے ہیں۔ پمز ہسپتال میں بچی طیبہ کا میڈیکل بھی ہوگیا رپورٹ بھی تیار ہےجس کے مطابق طیبہ کے جسم پر گرنے کے علاوہ دیگر نوعیت کے زخم کے نشانات بھی ہیں صرف ہاتھ پر ہی نہیں کمر پر بھی جلنے کا نشان موجود ہے۔ طیبہ ان 5مائیوں میں سے کسی ایک کی تو ہے ہی جس کی ہوگی شاید اس کے ساتھ چلی جائیگی لیکن رہ جائینگی باقی چارماﺅں کی کہانیاں جن کی بیٹیاں نجانے کہاں اور کس حال میں ہیں۔