Friday, April 26, 2024

میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے معاملات چلانے کیلئے سات رکنی کمیٹی تشکیل

میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے معاملات چلانے کیلئے سات رکنی کمیٹی تشکیل
January 12, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے معاملات چلانے کیلئے سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
سپریم کورٹ میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے سیٹ اپ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔
معاملات چلانے کے لئے کہا گیا کہ 7 رکنی عبوری کمیٹی انتخابات تک تمام امور دیکھے گی۔ عبوری کمیٹی کے سربراہ جسٹس (ر) شاکر اللہ ہونگے اور ممبران میں پنجاب سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وائس چانسلر، خیبرپختونخوا سے خیبر یونیورسٹی کے وائس چانسلر، سندھ سے سندھ جناح میڈیکل کالج کے وائس چانسلر، بلوچستان سے بولان میڈیکل کالج کے پرنسپل، وفاق سے نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے سرجن جنرل آف پاکستان شامل ہیں۔
اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا کہ اٹارنی جنرل بھی کمیٹی کا حصہ ہونگے جبکہ رشید اے رضوی عدالت کی معاونت کرینگے اور کمیٹی سرکاری و نجی میڈیکل کالجز کی انسپکشن کریگی۔
دوران سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے قرار دیا کہ پی ایم ڈی سی کے انتخابات سے متعلق تفصیلی فیصلے میں ذکر کریں گے۔