Monday, May 20, 2024

میڈیکل انٹری ٹیسٹ کالعدم قرار ، اسی ماہ دوبارہ امتحان ہوگا

میڈیکل انٹری ٹیسٹ کالعدم قرار ، اسی ماہ دوبارہ امتحان ہوگا
October 6, 2017

لاہور (92 نیوز) میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے خواہش مند طالب علموں کے لئے بڑا فیصلہ آ گیا۔ عدالت نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت کے حکم پر اسی ماہ دوبارہ امتحان ہوگا۔
لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد وحید نے پنجاب کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لئےانٹری ٹیسٹ لیک ہونے کے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے انٹری ٹیسٹ کو کالعدم قرار دے دیا اور دوبارہ امتحان لینے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب نے پیپرز لیک ہونے کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔
رپورٹ کے مطابق پیپرز لیک کرنے میں یو ایچ ایس کے ملازمین ملوث پائے گئے۔
انٹری ٹیسٹ دوبارہ اسی ماہ کے آخرمیں ہوگا۔
اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ نے نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کر دیا۔
پنجاب حکومت نے واضح کیا کہ بچوں سے دوبارہ داخلے کی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
ادھر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں نئے وائس چانسلر پروفیسر فیصل مسعود نے چارج سنبھال لیا۔
قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر جنید سرفراز کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا۔
میڈیکل میں داخلے کیلئے دوبارہ انٹری ٹیسٹ انتیس اکتوبر کو ہونے کا امکان ہے۔