Saturday, April 27, 2024

میڈیا پر آصف کرمانی اور خواجہ سعد رفیق کی لڑائی کے چرچے

میڈیا پر آصف کرمانی اور خواجہ سعد رفیق کی لڑائی کے چرچے
May 18, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سینیٹر آصف کرمانی کے درمیان جھگڑے کی اصل وجہ سامنے آگئی ۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے چودھری شیر علی سے سرگوشیوں میں خواجہ سعد رفیق پر اندر کی خبریں لیک کرنے کا الزام لگایا تھا ۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے اجلاس کے دوران ڈاکٹر آصف کرمانی باتھ رومز کے قریب چودھری شیر علی سے گپ شپ کر رہے تھے ۔ دوران گفتگو سرگوشی کرتے ہوئے آصف کرمانی نے چودھری شیر علی سے کہا کہ خواجہ سعد رفیق جیسے لوگ ڈبل گیم کرتے ہیں اور پارٹی اجلاس کی خبریں باہر پہنچاتے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق کے چودھری نثار سے بھی روابط ہیں۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے یہ بھی کہا کہ میاں صاحب کو پتا ہی نہیں چلتا۔ اسی دوران باتھ روم میں آئے خواجہ سعد رفیق نے دونوں کی سرگوشیاں سن لیں اور باہر آتے ہی آگ بگولہ ہو گئے۔ خواجہ سعد رفیق نے پارٹی اجلاس میں ڈاکٹر آصف کرمانی کو کھری کھری سنا دیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 40 سالہ رفاقت کا یہ صلہ ملا کہ میاں صاحب کے ذاتی ملازم ہماری ذات پر کیچڑ اچھال رہے ہیں تاہم ساری صورتحال کے دوران میاں نواز شریف خاموشی سے جھڑپ دیکھتے رہے۔