Friday, April 26, 2024

میڈیا مثبت خبروں کو زیادہ جگہ دے :ایاز صادق

میڈیا مثبت خبروں کو زیادہ جگہ دے :ایاز صادق
March 24, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے کہا ہے کہ آج اچھی خبریں کم اورپریشان کن زیادہ ہیں، دوسروں کونشانہ بنانے کےبجائےخود کودرست کرنا ہوگا۔ اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے ایازصادق کا کہنا تھا کہ آج کل اخبارات اورٹی وی پراچھی خبریں کم اورپریشان کن زیادہ ہوتی ہیں۔ میڈیا مثبت خبروں کوزیادہ جگہ دے۔ ان کا کہنا تھا کہ ذمہ دارانہ صحافت وقت کا تقاضا اورملکی خدمت ہوگی۔ دوسروں کونشانہ بنانے کےبجائےخود کودرست کرنا ہوگا۔ سپیکرقومی اسمبلی نے بتایا کہ دنیا کےمختلف ممالک کی پارلیمنٹ میں موجود پاکستانیوں کی ایسوسی ایشن بنائی جائےگی۔