Wednesday, April 24, 2024

میڈیا لاجک کی ٹی وی چینلز کیساتھ معاہدےکی اجازت کی استدعا مسترد

میڈیا لاجک کی ٹی وی چینلز کیساتھ معاہدےکی اجازت کی استدعا مسترد
October 29, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے ٹی وی چینلز کی ریٹنگ سے متعلق کیس میں میڈیا لاجک کی ٹی وی چینلز کے ساتھ معاہدہ کرنے کی اجازت کیلئے استدعا مسترد کر دی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کیس کی سماعت کے دوران کہا فرانزک آڈٹ تک میڈیا لاجک کو نہیں چلنے دیں گے۔ میڈیا لاجک کو ادائیگی دیگر کمپنیوں کی طرح ہو گی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ریٹنگ بدعت ہے۔ اس لعنت کو ختم کریں۔ کیوں نہ تمام ریٹنگ کمپنیاں ہی ختم کر دیں۔ کمپنیاں جس چینل کو چاہیں اشتہار دیں۔ میڈیا لاجک کو ملائی کھانے کی عادت تھی۔ چیف جسٹس نے کہا ایک ماہ میں کمپنیاں قانونی تقاضے پورے کریں۔ تمام کمپنیوں کی رجسٹریشن کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے تمام کمپنیوں کو عبوری ریٹنگ دینے کی ہدایت کر دی۔