Friday, May 17, 2024

میڈرڈ کا سب سے بڑا میوزیم عوام کیلئے کھول دیا گیا

میڈرڈ کا سب سے بڑا میوزیم عوام کیلئے کھول دیا گیا
June 6, 2020

میڈرڈ ( 92 نیوز) اسپین میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد میڈرڈ کے سب سے بڑے میوزیم کو  عوام کیلئے کھول دیا گیا، ساتھ ہی حفاظتی تدابیر کو اپنانے کی مکمل ہدایت کر دی گئی ۔

میڈرڈ  میں  تین ماہ بعد عجائب گھر کو صفائی کے بعد کھول دیا گیا،میوزیم میں داخل ہونے سے پہلے عوام کی اسکریننگ کی گئی، رہنمائی کیلئے جگہ جگہ مختلف نشانات اور بورڈز بنائے گئے  تاکہ لوگ سماجی فاصلے کو برقرار رکھ سکیں۔

عجائب گھر میں روزانہ صرف 1800 لوگوں کو آنے کی اجازت ہوگی جو کہ عام دنوں کا صرف 20 فیصد ہیں۔

تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا کہ کورونا کی وجہ سے مونا لیزا کا مجسمہ تنہا  رہا جسے دیکھنے کیلئے کوئی نہیں آیا۔