Saturday, May 4, 2024

میڈرڈ اوپن : پہلا سیمی فائنل جاکووچ اور نشکوری‘ دوسرا نڈال اور مرے کے مابین کھیلا جائیگا

میڈرڈ اوپن : پہلا سیمی فائنل جاکووچ اور نشکوری‘ دوسرا نڈال اور مرے کے مابین کھیلا جائیگا
May 7, 2016
میڈرڈ (ویب ڈیسک) میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے۔ عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ جاپان کے کی نشکوری کے مدمقابل ہوں گے۔ دوسرے سیمی فائنل میں رافیل نڈال اور اینڈے مری میں جوڑ پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی نمبر ون نواک جوکووچ کی کینیڈین حریف میلوس رونک کیخلاف فتح سے اسپین میں جاری میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی۔ سربین سٹار نے کینیڈین حریف میلوس رونک کو چھے تین اور چھے چار سے شکست دی۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے۔ نواک جوکووچ جاپان کے کی نشکوری کے مدمقابل ہوں گے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں رافیل نڈال اور اینڈی مرے میں جوڑ پڑے گا۔