Saturday, May 4, 2024

میڈاس ایڈورٹائزنگ کا مالک انعام اکبر ضمانت خارج ہونے پر گرفتار

میڈاس ایڈورٹائزنگ کا مالک انعام اکبر ضمانت خارج ہونے پر گرفتار
January 2, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) میڈاس ایڈورٹائزنگ کے مالک انعام اکبر سپریم کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔ انعام اکبرمحکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن کے مقدمے میں شرجیل میمن کے ساتھ شریک ملزم ہیں ۔ دوسرے شریک ملزم یوسف کلہوڑوکو بھی ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔ سندھ کے سابق وزیر شرجیل انعام میمن  کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی گئی  ۔  اشتہارات کی کمپنی میڈاس کے مالک شریک ملزم انعام اکبر اور  ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات سندھ یوسف کابورو  کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔

محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب روپے کی کرپشن کیس میں بڑے ملزم کا ساتھی انعام اکبر  ہے جو کہ ایک اشتہارات کمپنی میڈاس کا مالک ہے ۔

انعام اکبر کو سپریم کورٹ سے گرفتار کیا گیا ملزم کو نجی ایئر لائن کی پرواز سے ضمانت خارج ہونے پر  نیب نے گرفتار کر کے کراچی روانہ کیا  ۔

عدالت نے شرجیل انعام میمن کی گرفتاری سے متعلق قرار دیا کہ گرفتاری کے بعد دونوں درخواستیں غیرموثر ہو چکی ہیں ۔ ملزم ضمانت بعد ازگرفتاری کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر سکتا ہے۔
دوران سماعت شرجیل میمن کے وکیل لطیف کھوسہ نے ضمانت کیلئے استدعا کی توجسٹس دوست محمد نے ریمارکس دیئے کہ آپ انگریزی والی بیل مانگ رہے ہیں یا اردو والی ۔ شرجیل میمن کیلئے اسپتال میں پورا بلاک مختص ہے ۔ان کے داخلے کے باعث دوسرے مریض رل رہے ہیں۔انہیں جلد رہائی مل جائے تو خوشی ہو گی ۔
شرجیل میمن کے وکیل لطیف کھوسہ نے نیب کا رویہ متعصبانہ قرار دے دیا اور بولے سندھ کے ملزم ریفرنس دائر ہونے کے بعد بھی گرفتار کیے جاتے ہیں۔اسلام آباد کے ملزمان آزادی سے گھومتے پھرتے ہیں۔