Monday, September 16, 2024

میڈ ان پاکستان ٹویٹر پر دوسرا ٹاپ ٹریند بن گیا

میڈ ان پاکستان ٹویٹر پر دوسرا ٹاپ ٹریند بن گیا
December 2, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) صدر پاکستان عارف علوی کا پاکستانی مصنوعات استعمال کرنےسے متعلق ٹویٹ پزیرائی حاصل کر گیا۔  عوام نے صدر مملکت کے پیغام کی خوب حمایت کی اور میڈ ان پاکستان ٹویٹر پر دوسرا ٹاپ ٹریند بن گیا۔ صدر پاکستان عارف علوی نے عوا م سے پاکستانی مصنوعات استعمال کرنے کی اپیل کی تو پاکستان سمیت غیرملکی ٹویٹر صارفین نے بھی صدر کی اس اپیل کو خوب سراہا اور دیکھتے ہی دیکھتے میڈ اِن پاکستان ٹویٹر پر آج کا دوسرا بڑا ٹریند بن گیا ۔ صدر پاکستان کی اس اپیل پر ٹوئٹرصارفین  کی جانب سے  مثبت ردعمل سامنے آیا۔ کچھ صارفین کو تو یہ تجویز اس حد تک پسند آئی کہ انہوں نے میڈ ان پاکستان کے نام  سے ایک مہم چلانے کا بھی مشورہ دے دیا۔ ایک صارف نے ورلڈ کپ میں استعمال ہونیوالے پاکستانی فٹبال کی تصویر شائع کرتے ہوئے لکھا کہ اگر عالمی سطح پر پاکستانی فٹ بال استعمال ہوتا ہے تو ہم پاکستانی مصنوعات کیوں نہیں استعمال کرتے۔ ایک اور شخص کا کہنا تھا کہ  ہمیں ملکی انڈسٹری کو پروان چڑھانے کیلئے پاکستانی مصنوعات ہی استعمال کرنا ہوں گی ۔