Sunday, May 19, 2024

میڈ ان پاکستان مصنوعات کے فروغ کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار

میڈ ان پاکستان مصنوعات کے فروغ کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار
December 29, 2018
کراچی( 92 نیوز) ایف پی سی سی آئی نے میڈ ان پاکستان مصنوعات کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کرلیا ہے ۔ یہ پلیٹ فارم موبائل ایپلی کیشن سے منسلک ہے جس کے ذریعے پاکستان کی اشیاء و خدمات تیار اور فراہم کرنے والی صنعتوں اور ایکسپورٹرز سے رابطہ کیا جاسکے گا۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے سینئر نائب صدر مظہر علی ناصر نے بتایا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے ایف پی سی سی آئی کی 150 صنعتی انجمنوں سے رابطہ کیا جاسکے گا۔ مصنوعات کو سرچ کرکے ان کے تیار کنندگان اور ایکسپورٹرز سے رابطہ آسان ہوگا جبکہ امپورٹ ایکسپورٹ سے متعلق قوانین اور ایف بی آر کے ایس آر اوز اور ڈیوٹی و ٹیکسز کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔