Friday, April 19, 2024

میچ کےدوران پرستار کی ماریہ شرا پوا کو شادی کی پیشکش

میچ کےدوران پرستار کی ماریہ شرا پوا کو شادی کی پیشکش
November 29, 2017

استنبول (92 نیوز) روسی ٹینس اسٹار ماریہ شرا پوا کو  میچ کےدوران مداح نے شادی کی پیش کش کر دی، شراپوا نے بھی نیم رضامندی ظاہر کر دی۔

 ماریہ شرا پوا استنبول میں نمائشی میچ میں شریک تھیں کہ کھیل کے دوران ایک مداح نے انہیں شادی کی پیش کش کی۔ جس پر ہال قہقوں سے گونج اٹھا، شرا پوا نے بھی پرستار کو مایوس نہیں کیا اور دلچسپ انداز میں جواب دیا کہ ایسا ہو سکتا ہے۔

اس واقعہ نے عالمی اور سوشل میڈیا میں  خاصی توجہ حاصل کر لی ہے، نمائشی میچ روسی ٹینس اسٹارنے جیت لیا، میچ کے حوالے سے شراپوا کا کہنا تھا کہ وہ ترکی میں اس طرح کے ایونٹ کا حصہ بن کر کافی خوش ہیں۔