Friday, April 19, 2024

میچ فکسنگ میں سزایافتہ کھلاڑیوں کو دوبارہ کھیلنے کا موقع نہیں دینا چاہیئے: محمد حفیظ

میچ فکسنگ میں سزایافتہ کھلاڑیوں کو دوبارہ کھیلنے کا موقع نہیں دینا چاہیئے: محمد حفیظ
March 18, 2017
  لاہور(92نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ میچ فکسنگ میں سزایافتہ کھلاڑیوں کو دوبارہ کھیلنے کا دوبارہ موقع بھی نہیں دینا چاہیئے۔ تفصیلات کےمطابق  لاہور سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے مہمان کے طور پر گفتگو  کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ اگر کسی کھلاڑی نے پاکستان کی عزت کو نقصان پہنچایا ہے تو اسے ہرگز معاف نہیں کرنا چاہیئے۔ میچ فکسنگ سکینڈل سامنے آنے سے نہ صرف ملک کی بدنامی ہوتی ہے بلکہ ٹیم کی کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان نےکہا کہ اظہر علی بطور کھلاڑی شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں جس پر انہیں سراہنا چاہیے کسی کھلاڑی کو منتخب کرنا یا نہ کرنا سلیکشن کمیٹی کا کام ہے۔محمد حفیظ نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق بارے کہا کہ چھ ماہ قبل وہ سپر ہیرو تھے،لوگوں کو انکی خدمات یاد رکھنی چاہیئں۔دورہ ویسٹ انڈیز بارے انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے اور بہتری کے لئے سب کھلاڑیوں کا ذمہداری لینا ہو گی۔ سابق کپتان نے کہا کہ جب وہ اپنی فٹنس اور فارم سے مطمئن نہیں ہونگے تو اپنے سے بہتر کھلاڑی کے لئے قومی ٹیم میں جگہ خالی کر دیں گے۔