Monday, May 6, 2024

میٹروپولیٹن کراچی میں آوارہ کتوں کی بہتات، عوام پریشان

میٹروپولیٹن کراچی میں آوارہ کتوں کی بہتات، عوام پریشان
May 14, 2019
کراچی (92 نیوز) میٹروپولیٹن سٹی کراچی میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث آوارہ کتوں کی بہتات ہوگئی ہے ، شہر کا کوئی بھی علاقہ ہو وہاں کے مکین کتوں کی بھرمار سے پریشان نظر آتے ہیں ۔ میٹروپولیٹن کے پوش علاقہ ڈیفنس ، فیڈرل بی ایریا ، سلطان آباد  سمیت ہر علاقے میں آوارہ کتوں کی ہے بہتات  ہے ، کتے تلف کرنے والی  ٹیمیں کہاں ہیں، کچھ معلوم نہیں  ۔ سلطان آباد کے مکینوں کی زندگی عذاب ہوگئی  ، کتا مار ٹیمیں تو آتی نہیں اسی لیے خود ہی ایکشن کرنے پر مجبور ہیں۔ بوری میں بند کرنے سمیت مختلف طریقوں سے کتوں کیخلاف ازخود نوٹس لیتے ہیں ۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ  متعلقہ ادارے آوارہ کتے مارنے کی مہم باقاعدگی سے چلائیں، تاکہ ان کی افزائش رک سکے ۔