Monday, May 20, 2024

میٹروپولیٹن کارپوریشن کو شدید مالی بحران کا سامنا، میئر کراچی کا فنڈز کے لیئے وزیراعلی کو خط

میٹروپولیٹن کارپوریشن کو شدید مالی بحران کا سامنا، میئر کراچی کا فنڈز کے لیئے وزیراعلی کو خط
October 6, 2017

کراچی (92 نیوز) میٹروپولیٹن کارپوریشن کو شدید مالی بحران کا سامنا ملک کی سب سے بڑی بلدیہ عظمی کراچی میں مالی بحران شدت اختیار کرگیا۔
تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی مشکل ہوگئی۔ اسپتال اور ڈاکٹرز کو فنڈز کی فراہمی ناممکن ہونے لگی ہے فنڈز کی فراہمی کے لیئے میئر کراچی نے وزیراعلی سندھ کو ماہانہ تین سو ملین روپے اضافی فراہم کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔
خط میں کہا کہ ماہانہ آمدن چھ سوآٹھ ملین ہے جبکہ خرچہ آٹھ سو پچاسی ملین روپے ہے۔ تیرہ اسپتالون کو ادویات دے سکے ہیں۔اور نہ ہی مسیحاؤں کو وظائف کی فراہمی ممکن ہوئی ہے۔ فائر فائٹرز کے پیٹ کی آگ بجھانا بھی ناممکن ہے۔
میئر کراچی نے اپنے خط میں لکھا کہ قرض میں جکڑی بلدیہ عظمیٰ پر ملازمین کو ادا کرنے کے لیے نو سو چوہتر ملین روپے کا بوجھ مزید آگیاہے۔
انہوں نے انسانی ہمدردی اور جمہوریت کے نام پر وزیراعلیٰ سندھ سے ماہانہ تین سوملین روپے اضافی گرانٹ دینے کی بھی درخواست کی ہے۔