Friday, April 26, 2024

میٹرودو شہروں نہیں بلکہ پورے ملک کا منصوبہ ہے،موٹروے پر تنقید کرنیوالے آج وہاں سے اترتے ہی نہیں : شہبازشریف

میٹرودو شہروں نہیں بلکہ پورے ملک کا منصوبہ ہے،موٹروے پر تنقید کرنیوالے آج وہاں سے اترتے ہی نہیں : شہبازشریف
June 4, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ میٹرو بس منصوبے پر تنقیدبلاجواز ہے، موٹروےپرتنقید کرنے والے آج موٹروے سے اترتے ہی نہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کوپشاور میں میٹروبس منصوبے کی جلد تکمیل کی یقین دہانی بھی کرادی۔ تفصیلات کے مطابق کنونشن سنٹراسلام آباد میں میٹروبس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ قوم متحد ہوجائے تودشمن کے عزائم کامیاب نہیں ہوتے، اس افتتاحی تقریب نے ثابت کردیا کہ یہ کوئی دوشہروں کابس منصوبہ نہیں، بلکہ  پورے ملک کا بس منصوبہ ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے جہاں دھرنوں کا شکوہ کیا اور کہا کہ وہ پچیس دسمبرکویہ منصوبہ مکمل کرنا چاہتے تھے لیکن ایسا نہیں ہوا، منصوبے پرتینتالیس ارب روپے خرچ آیا،یہ عام آدمی کے مفاد کا منصوبہ ہے،نوازشریف نے موٹروے کا تصوردیا تو اس کی بھی شدید مخالفت ہوئی لیکن تنقید کرنے والے آج موٹروے سے اترتے ہی نہیں۔ شہبازشریف نے واضح کیا کہ چین سرمایہ کاری کر رہا ہےقرض نہیں دے رہا،پاکستان میاں نوازشریف کی قیادت میں  ایشیا کا ٹائیگر بننے جا رہا ہے۔