Saturday, May 18, 2024

میٹروبس منصوبے کی تکمیل سے متعلق شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ،وزیراعظم 6جون کو افتتاح کرینگے

میٹروبس منصوبے کی تکمیل سے متعلق شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ،وزیراعظم 6جون کو افتتاح کرینگے
May 26, 2015
لاہور(92نیوز)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت میٹروبس منصوبے سے متعلق اہم  اجلاس  ہوا،وزیر اعظم نواز شریف چھ جون کو منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت میٹرو بس منصوبے پر اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں میٹرو بس منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے غور کیا گیا۔ اجلاس میں کمشنر راولپنڈی چئیرمین سی ڈی اے سابق ایم این اے حنیف عباسی اور ایم این اے ملک ابرار  سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو منصوبے کی تکمیل سے متعلق بریفننگ دی گئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ میٹرو بس منصوبے کا افتتاح چھ جون کو کیے جانے کا امکان ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف باقاعدہ طور میٹرو بس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔