Thursday, April 25, 2024

میٹرو پی سی ون کو 8 حصوں میں تقسیم کرنے کی تحقیقات شروع

میٹرو پی سی ون کو 8 حصوں میں تقسیم کرنے کی تحقیقات شروع
October 8, 2018
ملتان (92 نیوز) میٹرو پی سی ون کو غیر قانونی طور پر آٹھ حصوں میں تقسیم کرنے کے معاملہ پر نیب نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سے بھی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا۔ ملتان میں نیب نے میٹرو بس کرپشن کیس میں تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔ میٹرو پی سی ون کو آٹھ حصوں میں تقسیم کرنے کے معاملہ پر بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ نیب نے پی سی ون کی منظوری دینے والے محکمے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سے بھی پوچھ گچھ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ، کنٹریکٹرز اور سب کنٹریکٹرز سے بھی تحقیقات جاری ہیں جبکہ چیف انجینئر میٹرو صابر سدوزئی سمیت 6 افسران جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔ پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے میٹرو پی سی ون کو آٹھ حصوں میں تقسیم کرنے کی منظوری دی تھی۔