Saturday, May 18, 2024

میٹرو ٹرین کے روٹ پر آنے والی عمارتوں کے مالکان کو حکومت نے 37کروڑروپے کا نادہندہ قراردیدیا

میٹرو ٹرین کے روٹ پر آنے والی عمارتوں کے مالکان کو حکومت نے 37کروڑروپے کا نادہندہ قراردیدیا
January 5, 2016
لاہور(92نیوز)لاہور میں اورنج لائن میٹروٹرین کے روٹ پر آنے والی عمارتوں کے مالکان کو حکومت کی طرف سے ایک اور جھٹکا متاثرہ مالکان کو 37 کروڑ روپے پراپرٹی ٹیکس کا نادہندہ قرار دے دیا گیا . تفصیلات کےمطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کی زد میں ساڑھے تین ہزار عمارتیں آ رہی ہیں ان تمام صنعتی، تجارتی اور رہائشی عمارات کوگرائے جانے کا عمل تیزی سے جاری ہے حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گرائی جانے والی عمارتوں کے مالکان پر سینتیس کروڑ روپے پراپرٹی ٹیکس واجب الادا ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز نے ڈائریکٹر ایکسائز رضوان اکرم شیروانی کے حکم نامے کی نقل حاصل کر لی ہے۔ ڈائریکٹر ایکسائز نے اپنے تمام ریکوری ایجنٹس کو حکم جاری کیا ہے کہ مالکان سے پراپرٹی ٹیکس ہر صورت وصول کیا جائے اور حکومت کی جانب سے انہیں کی جانے والی ادائیگیوں سے پراپرٹی ٹیکس کی کٹوتی کو یقینی بنایا جائے.