Friday, March 29, 2024

میٹرو منصوبہ عوام میں احساس محرومی کو دور کریگا :شہباز شریف

میٹرو منصوبہ عوام میں احساس محرومی کو دور کریگا :شہباز شریف
June 1, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد راولپنڈی میٹرو  منصوبہ عوام میں احساس محرومی کو دور کرے گا۔ منصوبے کو شفاف انداز اور ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا ہے،صحافیوں کو میٹرو روٹ پر تعارفی سفر بھی کرایا گیا،صحافیوں کو میٹرو بس میں  اسلام آباد سے راولپنڈی کا تعارفی سفر کرانے کے بعد پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلٰی پنجاب کاکہنا تھا کہ نظام میں موجود خرابیاں دور کئے بغیر ترقی نہیں ہوسکتی، ملکی اشرافیہ امپورٹیڈ گاڑیاں سرکاری اخراجات پر چلاتی ہے لیکن عام آدمی ہرسہولت سے محروم ہے جو احساس محرومی پیدا کرتا ہے ۔ میٹرو بس جیسے منصوبےعوام کے اس احساس محرومی کو کم کریں گے،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ نظام پر توجہ نہ ہونے سے قوم کےلاکھوں مُفید  گھنٹے ضائع ہوتے رہے ۔ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس ایک قومی منصوبہ ہے ، اس منصوبے کو شفاف طریقے سے ریکارڈ مدت میں مکمل کیاگیا ہے، اس سے جڑواں شہروں کےمکینوں کو بہترین سفری سہولتیں میسر آئیںگی۔ وزیر اعظم نوازشریف آئندہ چند روز میں منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کریںگے،۔ دوران سفر چیئر مین میٹرو بس منصوبہ حنیف عباسی اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کمشنر راولپنڈی زاہد سعید وزیر اطلاعات پرویز رشید اور صحافیوں کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دیتے رہے۔