Thursday, May 2, 2024

میٹرو ملتان کے ڈرائیورز کو دو ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی

میٹرو ملتان کے ڈرائیورز کو دو ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی
May 12, 2018
ملتان ( 92 نیوز ) حکومت کا نام نہاد مثالی منصوبہ مالی بحران سے دوچار ہے ، میٹرو ملتان کے ڈرائیورز کو دو ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی۔ ملتان میٹرو کے ڈرائیوروں نے  کہا کہ دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی ہے ،متاثرین ہڑتال کر کے سڑکوں پر آگئے ۔ مظاہرین کی جانب سے طے شدہ معاوضے سے کم ادائیگیوں کا بھی الزام عائد کیا گیا۔