Sunday, May 12, 2024

میٹرو بس کے کرائے میں 20 روپے اضافے کی نئی تجویز ، ذرائع

میٹرو بس کے کرائے میں 20 روپے اضافے کی نئی تجویز ، ذرائع
January 8, 2020
 لاہور (92 نیوز) میٹرو بس کا کرایہ مزید بڑھانے کی تیاریاں کر لی گئیں۔ ذرائع کے مطابق کرائے میں 20 روپے اضافے کی نئی تجویز آ گئی۔ کئی چیزیں مہنگی کیے جانے کے بعد شہریوں پر ایک اور بجلی گرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ میٹرو بس کا کرایہ بڑھانے کی بھی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق میٹروبس کے کرائے میں بیس روپے اضافے کی تجویز دے دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت خزانہ اور وزارت ٹرانسپورٹ میٹرو کا کرایہ پچاس روپے کرنے کی خواہشمند ہیں۔ وزیراعلی پنجاب کو میٹرو کا کرایہ پچاس  روپے کرنے کی تجویز دے بھی دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق میٹروبس کے تیس روپے کرائے پر پنجاب حکومت  کوسالانہ بارہ اعشاریہ تین ارب روپے سالانہ سبسڈی دینا پڑتی ہے جو کرایہ بڑھانے کی صورت میں دس اعشاریہ پانچ ارب روپے ہو جائے گی۔