Friday, April 26, 2024

میٹرو بس کی افتتاحی تقریب کی جھلکیاں

میٹرو بس کی افتتاحی تقریب کی جھلکیاں
June 4, 2015
لاہور(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف کی  میٹرو  تقریب میں  خوشی  تمام وقت چہرے سے  چھلکتی  رہی۔ نوازشریف نے تقریرمیں  پنڈی والوں سے ہلکے  پھلکے  انداز میں  گلہ بھی   کیا،ساتھ میں  ہیلی  کاپٹر سروس کی پھلجڑی بھی چھوڑ دی۔ تفصیلات کےمطابق راولپنڈی  اسلام آباد میٹرو   بس  کی افتتاحی   تقریب  کے موقع پر وزیراعظم  نوازشریف اور  وزیر اعلیٰ شہباز شریف  خاصے  خوشگوار دکھائی  دئیے  جس کا اظہار  انہوں نے اپنی  تقریر کے دوران  برجستہ جملوں  اور چٹکلوں   کی صورت میں دیا ۔ چھوٹے  میاں صاحب    کی شاعری  پر  حاضرین نے داد دی  تو  بڑے میاں صاحب نے   انہیں صائب مشور ہ دے  ڈالا۔ بڑے میاں صاحب نے چھوٹے میاں صاحب کو مشورہ دیا کہ وہ  بدلتے  پاکستان کے ساتھ اپنی  شاعری بھی بدل لیں۔ وزیراعظم  نے  کہا کہ  پاکستان  ترقی کر رہا ہے  دشمن  کی   نظر بد سے  بچنے کے لئے  ماشا اللہ  کہا کریں۔ اس سے پہلے شہبازشریف اپنی   تقریر میں  برجستہ  جملوں اور  چٹکلوں  سے  شرکا کو محظوظ کرتے رہے  وزیر اعلی  پرویز خٹک کو شعر سنا کر  انہوں نے  تقریب کشت زعفران  بنا دی۔ خادم  اعلیٰ نے تین  وفاقی  وزرا  کا  میٹرو کی تکمیل میں  تعاون کرنے پر دلچسپ انداز میں شکریہ  بھی ادا کیا وزیراعلی  پنجاب نے نوید اکرم  چیمہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب  سے وہ  کرکٹ  ٹیم کے  مینجر بنے  ہیں  ہواؤں میں اڑ رہے ہیں ۔ شرکا کو اپنی  تقریر میں  تالیاں  بجانے سے باربار منع کرتے  رہے  تاہم  خطاب  ختم  ہونے کے بعد  وہ  سب  کے ساتھ مل کر تالیاں بجاتے رہے۔ 1 2 4 6