Thursday, April 18, 2024

میٹرو بس چلنے سے اسلام آباد، راولپنڈی کے باسی حقیقی جڑواں شہری بن گئے ہیں: شہباز شریف

میٹرو بس چلنے سے اسلام آباد، راولپنڈی کے باسی حقیقی جڑواں شہری بن گئے ہیں: شہباز شریف
June 7, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کی امانت ایک ایک پائی ایمانداری سے خرچ کریں گے، کرپشن کے قبرستان ختم کردیے، میٹرو بس سے شہریوں کو باعزت سفر کرنے کا موقع ملا ہے ، عوام کی سہولت کےلئے آئندہ بھی منصوبے جاری رکھیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس کا جائزہ لیا اور بغیر پروٹوکول کے میٹرو بس کا سفر کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے لائن میں کھڑے ہوکر میٹرو بس کا ٹکٹ بھی لیا۔ بعد میں اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ میٹرو بس سے اسلام آباد اور راولپنڈی حقیقی جڑواں شہری بن گئے ہیں۔ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس کا موازنہ دنیا کی کسی بھی میٹرو بس سروس سے کرایا جاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جائیگا، پاکستان میں خوشحالی کےلئے چاروں اکائیوں کا مل کر کام کرنا ہوگا، کرپشن کے قبرستان ختم کردیے، قوم کی ایک ایک پائی ایمانداری سے خرچ کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ زرعی ترقی کےلئے پنجاب میں ایک سو پچاس ارب روپے خرچ کریں گے۔