Saturday, April 20, 2024

میٹرو اورنج لائن ٹرین کا آج ہونیوالا ٹیسٹ ملتوی

میٹرو اورنج لائن ٹرین کا آج ہونیوالا ٹیسٹ ملتوی
October 28, 2019
لاہور ( 92 نیوز) میٹرو اورنج لائن ٹرین کا آج ہونیوالا ٹیسٹ ملتوی کر دیا گیا ، ذرائع کے مطابق اورنج لائن کا ہارڈ ٹیسٹ پورے روٹ پر کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اورنج لائن میٹرو کا آج ہونیوالا ٹیسٹ اب اگلے ماہ ہو گا، اورن لائن میٹرو کو بجلی پر چلا کر پورے ڈپو پر  تیسٹ رن کیا جائے گا ، سافٹ ٹیسٹ ڈیزل پر ٹرین چلا کر  کئے جا رہے تھے ، اگلے ماہ پورے روٹ پر بجلی سے ٹرین چلائی جائے گی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چند روز قبل 28 اکتوبر کو سافٹ ٹیسٹ پر ٹرین چلانے کا اعلان کیا تھا۔