Sunday, September 8, 2024

میٹرو ٹرین ٹریک پر کرنٹ لگنے سے دو مزدور جاں بحق‘ ایک زخمی

میٹرو ٹرین ٹریک پر کرنٹ لگنے سے دو مزدور جاں بحق‘ ایک زخمی
January 17, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور میں اورنج میٹرو ٹرین پراجیکٹ پر کام کرنیوالی کرین بجلی کے تار سے ٹکرا گئی۔ کرنٹ لگنے سے دو مزدور جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق اورنج میٹرو ٹرین منصوبے کے لیے دن رات کام جاری ہے۔ اتوار کی صبح رائیونڈ روڈ پر کام کرنیوالی کرین اچانک گیارہ ہزار کے وی کی بجلی کے تار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو مزدور شبیر اور انور کرنٹ لگنے سے دم توڑ گئے۔ دونوں نارروال کے رہائشی تھے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔ امدادی ٹیموں نے ایک زخمی مزدور سجاد کو جناح ہسپتال منتقل کیا۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے واقعے پر انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔