Sunday, September 8, 2024

میٹرو اور فلائی اوور کی تعمیر بھی درست  لیکن ترقی انسانوں پر خرچ کرنے سے ہوتی ہے  : عمران خان

میٹرو اور فلائی اوور کی تعمیر بھی درست  لیکن ترقی انسانوں پر خرچ کرنے سے ہوتی ہے  : عمران خان
January 18, 2016
پشاور(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشاور میں فلائی اوور کا افتتاح کیا تو انہیں لاہوراورراولپنڈی کی میٹرو بس اور فلائی اوورز بھی بھاگئے کہتے ہیں کہ میٹرو بھی ٹھیک اور فلائی اوورز کی تعمیر بھی درست  ہے لیکن انسانوں پرخرچ کرکے ہی ترقی کی جاسکتی ہے۔ تفصیلات کےمطابق پشاورمیں پونے دو ارب روپے کی لاگت سے باب پشاورفلائی اوور کا افتتاح کیا تو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو لاہور اور راولپنڈی میں میٹرو بس اور فلائی اوورزبھی اچھے لگنے لگےکہتے ہیں میٹرو بس بھی ٹھیک اور فلائی اوورز بنانا بھی درست لیکن انسانوں پر خرچ کرکے ہی ترقی کی جاسکتی ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فلائی اوورز صرف لاہور میں نہیں بلکہ ہر جگہ بن سکتے ہیں وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تحریک انصاف کے کپتان کا کہنا تھا وفاق خیبرپختونخوا کو اس کا حق نہیں دیتا پٹرول سستا ہونے سے گیارہ ارب ڈالر کا فائدہ ہوا لیکن عوام تک نہیں پہنچا۔ عمران خان نے صوبے میں وفاقی حکومت کے نامکمل منصوبوں پرسائن بورڈ آویزاں کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو آگاہ کیا جائے کہ ادھورے منصوبے صوبائی نہیں بلکہ وفاقی حکومت کے ہیں۔ manas