Saturday, April 20, 2024

میٹر ریڈرز کرپٹ ہیں ،ذمہ داری خواتین کو دی جائیگی : عابد شیرعلی

میٹر ریڈرز کرپٹ ہیں ،ذمہ داری خواتین کو دی جائیگی : عابد شیرعلی
June 8, 2015
سکھر(92نیوز) عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ کے پی کے میں بلدیا تی انتخا با ت کے دوران ستا ئیس افراد کی ہلا کت کا مقدمہ عمران خان ، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور امین گنڈا پور کے خلاف درج کیا جا ئے ،چیف جسٹس آف پا کستان اس سلسلے میں جے آئی ٹی بنا ئیں اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا ئے۔ سکھر میں واپڈا کے ریسٹ ہا ؤ س میں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ کے پی کےجیسے دھا ندلی زدہ اور خون میں لت پت انتخا بات ملک کی تاریخ میں نہیں ہو ئے، عمران خان کے لیے شرم سے ڈوب مر نے کا مقام ہے۔ میڈیا نے تو یہاں تک دکھا یا ہے کہ ان کا وزیر بیلٹ با کس لے کر بھاگ رہا ہے اب اللہ تعالیٰ نے ان کو دکھا دیا ہے وہ اپنی با ری پر اب بچوں کی طرح رو رہے ہیں، ان پر سوا لیہ نشان ہے کہ انہوں نے اپنے وزیر سے استعفیٰ کیوں نہیں لیا ان کے قول فعل میں تضاد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں ستائیس افراد کی شہا دتیں ہو ئیں مگر وہ کسی ایک متا ثرہ خاندان کے پاس تک نہیں گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بجلی کی چوری روکنے میں سندھ پو لیس کو ئی تعاون نہیں کر رہی ہے اگر اسی طرح سندھ پو لیس کا عدم تعاون ہوا تو سندھ کے نو ے اور ننانوے فیصد بجلی چوری والے علاقوں میں بجلی بند کردیں گے ۔ سندھ پو لیس کے عدم تعاون کے حوا لےسے وزیر اعظم کو آگا ہ کروں گا اور سندھ حکو مت اور آئی جی سندھ سے بھی بات کی جا ئے گی ۔سندھ حکو مت کی جانب سے ہما رے بجلی کے بہتر ارب روپے وا جب الادا ہیں جس میں سے سندھ حکو مت نے چا ر ارب روپے ریلیز کرنے کی یقین دھا نی کرائی ہے۔ عابدشیر علی نے اس مو قع پر دعویٰ کیا کہ ملک کے انڈسٹریل ایریا میں بجلی کی لو ڈ شیڈنگ صفر ہے جبکہ شہری علاقوں میں چھ اور دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے لو ڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ ماہ رمضان المبا ر ک میں بجلی کی لو ڈ شیڈنگ میں کمی کی کو شش کی جا ئے گی تاہم چوری والے علاقوں میں کمی تو نہیں البتہ وہاں پر لو ڈ شیڈنگ کے اوقات میں ردو بدل کیا جا ئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمے کے جن افسران اور اہلکا روں کے خلاف ہم کا رروائی کرتے ہیں وہ عدا لتوں سے حکم امتنا عی حاصل کر لیتے ہیں جس کی مثال گوجرا نوالہ میں ملک کے کر پٹ ترین اایکسئن کی ہے جس کو کرپشن پر معطل کیا گیا تو اس نے عدالت سے حکم امتنا عی حا صل کر لیا۔ ہم تو انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کرنا چا ہتے ہیں اگر ایسا ہو گا تو پھر کام کس طرح کرسکیں گے اسی طرح کشمور کا ایک لا ئن مین کروڑ پتی بن گیا ہے اس کے پاس لینڈ کروزر بھی ہے اور زمین بھی ہے اس حوا لے سے ایک ہفتے کے اندر میں اور خوا جہ آصف چیف جسٹس آف پا کستان سے ملا قات کریں گے اور اس حوا لے سے ان سے تعاون کی اپیل بھی کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک کیے جا نے والے اقدا ما ت کی بد ولت ریکوری میں اضا فہ ہوا ہے اورلائن لا سز میں بھی کمی واقع ہو ئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جو آپریشن کر رہے وہ بھی ضرب عضب کی طرح ہے ہم نے ہمیشہ کرپشن کے خلاف جہاد کیا ہے کسی صو بے کے خلاف کبھی کو ئی بات نہیں کی ہے ۔ اگر ہما را آپریشن کا میاب ہوا تو ملک کی معیشت بھی بہتر ہو سکتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کے خلاف کا رروائی کرتے ہیں تو وہ یونین ما فیا کا سہارا لے کر اسے ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔ مو جودہ میٹر ریڈرز کرپٹ ہیں ہم جلد خواتین  کویہ ذمہ داری سونپیں گے ۔